اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kejriwal appeals to Centre بھارتی نوٹ پر گاندھی کے ساتھ لکشمی گنیش کی تصویر ہو، کیجریوال - کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی کرنسی پر ایک طرف مہاتما گاندھی اور دوسری طرف لکشمی گنیش جی کی تصویر لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بنے۔ اس کے لیے بہت محنت اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں بڑی تعداد میں اسکول اور اسپتال کھولنے ہوں گے۔Kejriwal appeals to Centre

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 26, 2022, 4:04 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی کرنسی پر ایک طرف مہاتما گاندھی اور دوسری طرف لکشمی گنیش جی کی تصویر لگائی جائے۔ کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی معیشت انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ دن بہ دن کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ ان سب چیزوں کا خمیازہ عام آدمی کو اٹھانا پڑتا ہے۔ آزادی کے 75 سال بعد بھی بھارت کو ترقی پذیر اور غریب ملک سمجھا جاتا ہے۔Kejriwal appeals to Centre

انہوں نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بنے۔ اس کے لیے بہت محنت اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں بڑی تعداد میں اسکول اور اسپتال کھولنے ہوں گے۔ ہمیں بہت بڑے پیمانے پر بجلی اور سڑک کا انفراسٹرکچر تیار کرنا ہے لیکن کوششیں تب ہی ثمر آور ہوتی ہیں جب ہمیں دیوی دیوتاؤں کا آشیرواد حاصل ہو۔ ہم کئی بار دیکھتے ہیں کہ کوششیں تو ہو رہی ہیں، لیکن نتائج سامنے نہیں آ رہے۔ اس وقت لگتا ہے کہ دیوی دیوتاؤں کا آشیرواد ہو تو کوششیں پھلنے لگتی ہیں اور اس کے نتائج آنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیوالی پر ہم سب نے گنیش جی اور لکشمی جی کی پوجا کی۔ ہم سب نے بھگوان سے خوشی اور سکون کی پرارتھنا کی۔ ہم سب نے اپنے اپنے خاندان اور ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔ ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ تاجر اور صنعت کار اپنے کمرے میں لکشمی جی اور گنیش جی کی مورتی ضرور لگاکر رکھتے ہیں اور ہر صبح کام شروع کرنے سے پہلے ان کی پوجا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ بھارتی کرنسی کے ایک طرف مہاتما گاندھی کی تصویر ہے۔ یہ جوں کی توں رکھی جائے، لیکن دوسری طرف گنیش جی اور لکشمی جی کی تصویر لگائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا ایک مسلم ملک ہے۔ انڈونیشیا میں 85 فیصد سے زیادہ آبادی مسلمان ہے اور وہاں دو فیصد سے بھی کم ہندو ہیں لیکن وہاں ان کے نوٹ پر گنیش جی کی تصویر چھپی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details