نئی دہلی: دہلی کے براڑی، ابراہیم پور میں بھارتی نرمان پارٹی کی جانب سے منگل کے روز ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقائی رہنماؤں نے علاقہ کے مسائل کو بڑھ چڑھ کر اٹھایا۔ اس دوران کیجریوال حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے بھارتی نرمان پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ 'کیجریوال مذہب کی سیاست کرتے ہیں اور منشیات کو فروغ دے رہے ہیں، جو نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کر رہا ہے۔ لوگوں نے اس میٹنگ میں کیجریوال حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ Kejriwal accused of doing politics of hate
پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر آنند کمار نے کہا کہ بھارتی نرمان پارٹی باقی تمام پارٹیوں سے ایک الگ ہے جو کہ خالص قوم پرستی کو سب سے اوپر رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا اصل نعرہ سب کی ترقی میں اپنی ترقی، باقی تمام جماعتیں اقتدار پر قبضہ کرکے اپنی اور اپنے پیاروں کی ترقی میں لگی ہوئی ہیں۔ انہیں عام لوگوں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ یہ تمام جماعتیں جرائم اور کرپشن کو فروغ دے رہی ہیں۔