اروند کجریوال کی '10 گارنٹی' انتخابی منشور سے الگ ہوں گی۔ کیجریوال کی 10 گارنٹی میں میں جگمگاتی دہلی سے لیکر کچی کالونیوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرانے کی گارنٹی بھی شامل ہے۔
اروند کیجریوال کی ان دس گارنٹی اسکیم میں 24 گھنٹے بجلی، صاف پانی، بہتر تعلیمی نظام، مفت علاج اور صحت مند رہنے کے لیے صاف آب و ہوا کا وعدہ کیا ہے۔
اروند کیجریوال نے فری بجلی سکیم کے تحت 24 گھنٹے مسلسل بجلی دیے جانے کا وعدہ کیا ہے، جس میں 200 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی۔
اروند کیجریوال نے وعدہ کیا ہے کہ سب کو پینے کے لیے صاف شفاف پانی مہیہ کرانے کی ذمہ داری ان کی ہے اور 20 ہزار لیٹر پانی ان کی حکومت مفت دینا جاری رکھے گی۔
دہلی کے ہر ایک طالب علم کو گریجویشن تک مفت تعلیم دلانے کی ذمہ داری اروند کیجریوال نے لی ہے۔
اس کے علاوہ دہلی حکومت دہلی کے ہر ایک خاندان کو بہتر اور مفت علاج دینے کا بھی وعدہ کر رہی ہے۔