نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں ہندوؤں کو نشانے بناکر قتل کے جانے کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار کے مزے لے رہے ہیں اور کشمیری-پنڈت اپنے آپ ہی ملک میں پناہ گزیں بنے ہوئے ہیں مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’اس سال کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے 30 واقعات ہوچکے ہیں۔ پنڈتوں کی ہجرت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بی جے پی نے یو پی اے کے اچھے کاموں کو برباد کر دیا ہے‘‘۔ Rahul Gandhi on Kashmiri Pandits
یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi on Kashmir Situation: 'حکومت کشمیر میں امن وسکون قائم کرنے میں ناکام'