نئی دہلی:مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے مبینہ طور پر رشوت لیکر کچھ چینی شہریوں کو ویزا دینے سے متعلق ایک معاملے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم سے جمعہ کو دوسرے دن پوچھ گچھ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ جونیئر چدمبرم سے مرکزی جانچ ایجنسی نے اپنے ہیڈکوارٹر میں پوچھ گچھ کی۔ 2011 کے اس معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے سے جمعرات کو تقریباً نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی Karti Chidambaram Questioned For 2nd Day by CBI۔
دریں اثنا، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے آج لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط بھی لکھا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران، سی بی آئی نے ضابطوں کو طاق پر رکھ کر مرکزی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق انتہائی خفیہ کاغذات ضبط کر لئے گئے تھے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ پارلیمانی کمیٹی کے رکن ہیں اور سی بی آئی کی یہ کارروائی ''پارلیمانی استحقاق کی خلاف ورزی'' ہے۔ مسٹر چدمبرم نے اپنے خط میں لکھا کہ میں مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کا شکار ہوگیا ہوں۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ ملک بھر میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران سی بی آئی افسران نے پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی سے متعلق انتہائی خفیہ کاغذات ضبط کیے جو بطور رکن ان کے پاس تھے۔