کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سماجی دوری کو بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔ انتظامیہ لوگوں سے سماجی دوری برقرار رکھنے کی مستقل اپیل بھی کر رہی ہے۔ لیکن دہلی کے کرول باغ میں ایشیاء کی سب سے بڑی ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹ پر انلاک 1 کے دوران سماجی دوری کی پیروی نہیں کی جارہی ہے۔ جبکہ کچھ علاقے کنٹینمنٹ زون میں ہے۔
کرول باغ: سماجی دوری محض مزاق بن کر رہ گیا
دہلی کے کرول باغ میں واقع ٹینک روڈ، ایشیاء کے سب سے بڑے ریڈی میڈ کپڑوں کی مارکیٹ پر انلاک 1 کے دوران سماجی دوری کی پیروی نہیں کی جارہی ہے۔
کرول باغ: کورونا کے 18 نئے مریض ملنے کے با وجود، سماجی دوری کی پیروی نہیں
جمعرات کے روز اس علاقے میں 18 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اس کے باوجود لوگ بیدار نہیں ہیں۔
مارکیٹ میں کہیں بھی سماجی دوری کی پیروی نہیں کی جا رہی ہے۔ کنٹینمنٹ زون میں جہاں ٹن لگائی گئی تھی، اس کو ہٹا کر سامان نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔یہاں پر بڑھتے انفیکشن کو لیکر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ نے اس سارا ٹھکرا حکومت پر پھوڑ دیا ہے۔