اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnam Malleshwari دہلی حکومت نے کھیلوں کو فروغ دینے کا ایک نیا طریقہ تلاش کیا

دہلی اسپورٹس یونیورسٹی کی وائس چانسلر کرنم مالیشوری نے دہلی حکومت نے ہندوستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کا ایک طریقہ تلاش کیا ہے۔ حکومت نے ایک ایسا اسپورٹس اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں چھٹی سے نویں جماعت تک کے بچوں کی تعلیم اور کھیلوں میں توازن رکھ کر مستقبل کے چیمپئن تیار کیے جائیں گے

By

Published : Apr 13, 2023, 8:06 PM IST

دہلی حکومت نے  کھیلوں کو فروغ دینے کا ایک نیا طریقہ تلاش کیا
دہلی حکومت نے کھیلوں کو فروغ دینے کا ایک نیا طریقہ تلاش کیا

نئی دہلی: دہلی اسپورٹس یونیورسٹی کی وائس چانسلر کرنم مالیشوری نے کھیلوں کو سنجیدگی سے لینے کی دہلی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دہلی میں کھیلوں کے میدان اسکول اور یونیورسٹی پورے ملک کے کھلاڑیوں کے لیے ہیں۔ یہ یقینی ہے کہ دہلی نے پہلی بار اس سمت میں پہل کی ہے۔

ملیشوری کے مطابق غیر فیس اسکول اور یونیورسٹی میں کھیلوں کے ساتھ ساتھ پڑھائی اور لکھائی کے لیے بھی کافی سازگار ماحول ہوگا۔ ملک کے بہترین اساتذہ اور کھیلوں کے ماہرین کی خدمات بھی لی جائیں گی جو اس وقت دس کھیلوں کے ساتھ شروع کئے جا رہے ہیں۔ تیر اندازی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، لان ٹینس، ٹیبل ٹینس، شوٹنگ، تیراکی، ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ سمیت دس کھیلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاکی اور فٹ بال جیسے مقبول کھیلوں کو شامل نہیں کیا گیا کیونکہ اگر ٹیم سپورٹس کو شروع میں شامل کیا جائے تو دیگر کھیلوں کے لئے جگہ کم ہوگی۔ اس موقع پر PEFI کے قومی سکریٹری ڈاکٹر پیوش جین نے دہلی حکومت کی کھیلوں کے فروغ کی اسکیم کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی تنظیم فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (PEFI) نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Ruckus at IP College Fest: دہلی یونیورسٹی کے ویمنس کالج میں ہنگامہ، دہلی خواتین کمیشن نے نوٹس لیا

کرنم مالیشوری نے کہاکہ کلاس VI سے IX کے طلباء جن کی عمریں 11 سے 16 سال کے درمیان ہیں اسپورٹس اسکول میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ لیکن انہیں ایک طویل اور مشکل عمل سے گزرنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details