اردو

urdu

ETV Bharat / state

شمال مشرقی دہلی تشدد: ملزمین کی ضمانت مسترد - نتاشہ نروال اور دیوانگ کلیتا کی ضمانت کی درخواست مسترد

دہلی کے کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے ملزمین اور پنجڑا توڑ تنظیم کے کارکن کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔

court
court

By

Published : Jul 16, 2020, 5:11 PM IST

دارالحکومت دہلی کے کڑکڑ ڈوما کورٹ نے شمال مشرقی دہلی تشدد کے معاملے کے ملزمین اور پنجڑا توڑ تنظیم کی کارکن نتاشہ نروال اور دیوانگنا کلیتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے دونوں ملزمین کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران دونوں ملزمین کی طرف سے وکیل ادت ایس پجاری نے کہا کہ اس معاملے میں جارج شیٹ داخل ہو چکی ہے اور جانچ بھی مکمل ہو چکی ہے۔ اس لیے دونوں کو حراست میں رکھنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا ہے۔

وہیں انہوں نے دہلی پولیس کی اس دلیل کی بھی مخالفت کی کہ دونوں ملزم وہاٹس ایپ پر انڈیا اگینسٹ ہیٹ گروپ کے ممبر تھے۔ اس معاملے میں 10 ملزمین کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے جس میں 2 جون کو جارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران دہلی پولیس نے کہا کہ دونوں ملزم غیر قانونی بھیڑ کا حصہ تھے جس کی وجہ سے شمال مشرقی دہلی میں فسادات رونما ہوئے تھے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں ایک گواہ ہے جس نے ملزمین کے کردار کو قبول کیا ہے لیکن اس ملزم کے نام کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاکہ اس کی حفاظت کی جاسکے۔

دہلی پولیس نے کہا کہ دونوں ملزمین عمر خالد کے ساتھ وہاٹس ایپ گروپ پر انڈیا اگینسٹ ہیٹ کے ممبر تھے۔ سماعت کے دوران عدالت نے دہلی پولیس کی دلیل کو خارج کر دیا کہ نتاشہ نروال کرائے کے مکان میں رہتی ہیں۔ اس لیے انہیں ضمانت پر رہا نہیں کیا جانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details