دہلی کے سابق وزیر اور کبھی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے قریبی رہے کپل مشرا نے بدھ کو ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ دارالحکومت میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد حکومت کی اعداد و شمار کے مقابلے کہیں زیادہ ہے اور وہ حکومت کو سچ بولنے پر مجبور کردیں گے۔
کیجریوال پرکورونا سے اموات کی تعداد چھپانے کا الزام - corona pandemic in delhi
دارالحکومت میں کورونا وائرس کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد کے تعلق سے بی جے پی کے رہنما کپل مشرا نے کیجریوال حکومت پر ایک بار پھر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔
وزیر صحت ستیندر جین نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں ایک ہی روز میں سب سے زیادہ 20 اموات کی اطلاع دی ہے۔گذشتہ دو روز میں وائرس 33 افراد کی جان لے چکا ہے اور مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106ہوگئی ہے جبکہ 7998 متاثر ہوئے ہیں۔
کپل مشرا نے دہلی میں کورونا سے341 اموات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 'کیجریوال حکومت نے یکم مئی سے 10مئی تک صرف ایک کورونا موت دکھائی تھی، اب دو دن میں 38 اموات تسلیم کرنی پڑی، ہم نے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا، اسپتالوں اور شمشان گھاٹ کا سچ دکھایا، ہم کیجریوال کو کورونا اموات پر جھوٹ نہیں بولنے دیں گے'۔