دہلی میں جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آراہی ہے ویسے ویسے ہی تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام عائد کرنے میں مصروف ہیں۔
تاہم آج آپ کی جانب سے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کے دوران کپل گجر معاملے میں کہا کہ اگر کپل گجر کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے تو اسے دوگنی سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی حفاظت سے سمجھوتا نہیں کرنا چاہیے، اس پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ اگر کوئی بھی شخص اس طرح کی حرکت کرتا ہے تو چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو اس کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔
کپل گجر کو دوگنی سزا ملنی چاہیے: اروند کیجریوال واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہین باغ میں کپل گجر نامی ایک شخص نے گولی چلائی تھی، جس پر مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے اپنا رعمل ظاہر کرتے ہوئے آپ پر الزام عائد کیا تھا کہ کپل گجر کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایک برس قبل کپل گجر نے اپنے والد کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جسے سنجے سنگھ نے خود پارٹی میں شامل کیا تھا۔اروند کیجریوال نے اس ہی بیان پر آج پریس کانفرنس کرکے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔