اردو

urdu

ETV Bharat / state

Udaipur Murder: 'بھارتی سماج میں ادے پور قتل جیسی واردات ناقابل قبول'

ادے پور میں کنہیا لال قتل معاملے پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان اور دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ادے پور قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ Udaipur Murder

k-rahman-khan-and-najeeb-jung-slams-udaipur-murder
'بھارتی سماج میں ادے پور قتل جیسی واردات ناقابل قبول'

By

Published : Jul 8, 2022, 10:35 PM IST

نئی دہلی:راجستھان کے ادے پور میں کنہیا لال قتل Udaipur Murder معاملے پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بہیمانہ قتل کو سماج کو توڑنے والا فعل قرار دیا جارہا ہے۔ سابق مرکز وزیر کے رحمان خان K Rahman Khan نے کہا کہ ادے پور قتل معاملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسی وارداتیں سماج کے اندر تفریق پیدا کرتی ہیں اور ایک دوسرے کو الگ کرتی ہیں۔ اس طرح کی حرکت کوئی سمجھدار نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی اس طرح کے فعل کو انجام دیا ہے، اسے نشاندہی کرکے کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے۔

ویڈیو

دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر و جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر نجیب جنگ Najeeb Jung نے ادے پور قتل معاملے پر کہاکہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی سماج میں ایسی واردات ناقابل قبول ہے۔' واضح رہے کہ ریاست راجستھان کے ادے پور شہر میں کنہیا لال نام کے درزی کو دو نوجوانوں نے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد اس قتل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ قتل کے بعد سے ادے پور میں حالات کشیدہ ہیں۔ وہیں اس قتل کے بعد ملک بھر میں اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details