اردو

urdu

By

Published : Jul 9, 2020, 6:06 PM IST

ETV Bharat / state

جیوتی رادتیہ سندھیا نے پلازما کا عطیہ دیا

دارالحکومت دہلی میں بی جے پی کے سینیئر رہنما و رکن پارلیمان جیوتی رادتیہ سندھیا نے آج پلازما کا عطیہ کیا۔

جیوتی رادتیہ سندھیا نے پلازما کا عطیہ دیا
جیوتی رادتیہ سندھیا نے پلازما کا عطیہ دیا

مرکزی اور ریاستی حکومتیں مستقل طور پر ایسے لوگوں سے اپیل کررہی ہیں جو کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہو کر سامنے آئے ہیں وہ اپنا پلازما عطیہ کریں۔

یہ عطیہ متاثرہ لوگوں کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

دہلی کے ایک ہسپتال میں پلازما کا عطیہ دینے کے بعد جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے شہریوں کے جانوں کی تحفظ کریں۔

لہذا وہ افراد جو کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں انہیں پلازما کا عطیہ کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:کورونا سے دہلی پولیس کے اے ایس آئی کا انتقال

انہوں نے کہا کہ میں اور مجھ جیسے ہزاروں دیگر شہری جو انفیکشن کا سامنا کرنے کے بعد صحت مند ہو گئے ہیں اپنا پلازما عطیہ کریں اور دیگر متاثرہ کے علاج کا ذریعہ بنیں۔

خیال رہے کہ جیوتی رادتیہ سندھیا نے جون کے مہینے میں گلے کی سوزش اور بخار کی شکایت کی تھی۔ جس کے بعد وہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ ان کی والدہ مادھوی راجے سندھیا بھی کورونا سے متاثرہ پائی گئیں ، جن کا دہلی کے میکس اسپتال میں علاج کرایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details