اردو

urdu

ETV Bharat / state

جسٹس پی سی گھوش بھارت کے پہلے لوک پال ہوں گے - وزیراعظم نریندر مودی

عدالت عظمیٰ کے سابق جسٹس پی سی گھوش کو بھارت کا پہلا لوک پال بنایا جائے گا۔

P

By

Published : Mar 17, 2019, 7:25 PM IST


اطلاعات کے مطابق ان کی تقرری کا اعلان باضابطہ طور پیر کے روز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس پی سی گھوش سنہ 2017 میں عدالت عظمیٰ کی ذمہ داریوں سبکدوش ہوگئے تھے۔

چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی بینچ نے لوک پال کی تقرری کے لیے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کو 10 دن کے اندر تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا۔

اطلاعات کے مطابق لوکپال کمیٹی کے اجلاس میں حصہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی حکومت پر من مانی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی، چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی، سمترا مہاجن ، مُکل روہتگی وغیرہ نے سلیکشن کمیٹی کی اجلاس میں شامل ہوئے تھے اور جسٹس پی سی گھوش کا نام طے کیا تھا۔

عام انتخابات سے قبل حکومت کی جانب سے پہلے لوک پال کی تقرری تقریباً ہونا طے ہوگئی ہے۔

مرکزی حکومت کا فیصلہ گذشتہ 48 برس کی لمبی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔

معروف سماجی کارکن انا ہزارے نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details