اردو

urdu

ETV Bharat / state

جسٹس مرلي دھر کے تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری - جنہوں نے دہلی تشدد

مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کے جج ایس مرلي دھر کا تبادلہ پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں کئے جانے کی نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے۔

جسٹس مرلي دھر کے تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری
جسٹس مرلي دھر کے تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری

By

Published : Feb 27, 2020, 9:57 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:32 PM IST


وزارت قانون و انصاف کی جانب سے بدھ کو دیر رات اس بابت نوٹیفکیشن جاری کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر رام ناتھ كووند نے آئین کے آرٹیکل 222 کے تحت دیئے گئے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کے مشورہ پر جسٹس مرلي دھر کے تبادلہ کی منظوری دی ہے۔

سپریم کورٹ كلیجيم نے جسٹس مرلي دھر سمیت تین ججوں کے تبادلہ کی سفارش 12 فروری کو حکومت کو بھیجی تھی۔

خیال رہے جسٹس مرلي دھر وہی جج ہیں جنہوں نے دہلی تشدد پر کل ہونے والی سماعت کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے والے لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کئے جانے کو لے کر مرکزی حکومت اور پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details