نئی دہلی: مسلم پروفیشنل اور الحکمۃ فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینیئر سیکنڈری اسکول میں 86 واں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلے میں دہلی اور بیرون دہلی سے بڑی تعداد میں فریشر اور ایکسپرینس طلبا و طالبات نے اپنے من مطابق روزگار تلاش کرنے میں کامیاب رہے۔ اور میلے آرگنائزر کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) کے پروجیکٹ ہیڈ شاہد حیدر نے کہا کہ اس روزگار میلے میں ملٹی نیشنل کمپنیاں سمیت اسپتال، پے ٹی ایم، بینکنگ، کال سینٹر، نرسنگ اور مینجمنٹ سمیت 20 کمپنیاں شریک تھیں۔
اس جاب میلے میں ہائی اسکول پاس یعنی دسویں بارہویں، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ نرسنگ اور دیگر پروفیشنل کوالیفائی طلبا و طالبات کو روزگار دیے گئے ہیں۔ اس روزگار میلے میں جاب کے لئے تقریبا ایک ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا جبکہ 668 بچوں نے انٹرویو دیا۔ 215 امیدواروں کی شاٹ لسٹنگ کی گئی، اور 50 سے زائد طلبا و طالبات کو ہاتھوں ہاتھ آفر لیٹر دیا گیا۔