جے این یو میں کافی وقت سے بڑھی ہوئی فیس کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور اب اس تعلق سے عدالت کی جانب سے انھیں بڑی راحت ملی ہے۔
خیال رہے کہ عدالت نے جے این یو انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ 24 جنوری سے تین فروری تک طلبأ پرانے فیس اسٹرکچر کے تحت بنأ کسی لیٹ فیس کے اپنا رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس معاملے میں جے این یو طلبأ نے کورٹ میں ایک عرضی داخل کر راحت کی اپیل کی تھی جس کے بعد کورٹ نے طلبأ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے پرانا فیس اسٹرکچر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔
ونٹر سیمیسٹر کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی شروع اس قبل طلبأ بڑھی ہوئی فیس اور ہاسٹل مینوئل کے رول بیک کے خلاف کافی عرصے سے مظاہرہ کررہے تھے اور اسی وجہ سے انھوں نے مانسون سیمیسٹر کے امتحانات کا بائیکاٹ بھی کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی رجسٹریشن کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔
اس کے بعد جے این یو کے طلبأ نے نئے فیس اسٹرکچر کے ساتھ ہاسٹل کی فیس بھری ہےاب انھیں پرانے فیس اسٹرکچر کے حساب سے اضافی رقم جے این یو انتظامیہ کی جانب سے واپس کی جائے گی۔