جے این یو کے رجسٹرار پرمود کمار نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ اس طرح کی کاموں کے لیے خاطی پائے گئے کسی بھی طالب علم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
نوٹس میں یہ بھی لکھا ہے کہ جے این یو طلبأ تنظیم (جے این یو ایس یو) کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ یونیورسٹی کیمپس کو ایک پناہ گاہ کے طور پر استعمال کریں۔
نوٹس میں یہ انتباہ دیا گیا ہے کہ ' آپ کو اس سرگرمی کے خلاف سخت ہدایت دی جارہی ہے کہ آپ کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی کی جائے گی، آپ کو یہ ہدایت بھی دی جارہی ہے کہ جے این یو جیسے ایک تعلیمی ادارے کو مطالعہ اور تحقیق کے لیے برقرار رکھیں'۔