دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے پولیس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جوائے ٹرکی نے اس سلسلہ میں ایک اپیل جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ '5 جنوری کو جے این یو میں ہونے والے پر تشدد واقعہ کی جاچ، خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کر رہی ہے۔
جے این یو تشدد: پولیس کی ثبوت جمع کرنے میں مدد کی اپیل - پروفیسر سچترا سین
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ہونے والے تشدد کے واقعے کی جانچ میں تیزی لانے کے لئے دہلی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کے جو بھی عینی شاہد یا جن کے پاس تصویر یا ویڈیو فوٹیج ہیں وہ پولیس سے شیئر کریں تاکہ قصورواروں کو پکڑا جا سکے۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ 'اس تشدد کی کسی کے پاس کسی قسم کی ریکارڈنگ یا کوئی تصویر ہے تو وہ 14 جنوری تک تمام کام کے دنوں میں آفس اوقات میں اپنا بیان یا ثبوت، جے این یو کے ایڈ منسٹریٹو بلاک میں ایس آئی ٹی کو دے سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے دو موبائل نمبر( 8750871239، 8750871241) دیئے ہیں۔ اس پر بھی معلومات شیئر کی جا سکتی ہے۔
قابل غور ہے کہ 5 جنوری کی شام کو کچھ نقاب پوشوں نے جے این یو میں طلبا و طالبات پر حملہ کیا جس میں طلبا یونین کی صدر آئشی گھوش سمیت 34 افراد زخمی ہوئے تھے جس میں جغرافیہ کی مشہور پروفیسر سچترا سین بھی زخمی ہوئی تھیں۔