نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بعد اب جواہر لعل نہرو یونیورسٹی JNU کو خاتون وائس چانسلر ملنے کی قیاس آرائی کی جاری ہے۔ اب جلد ہی جے این یو میں وائس چانسلر کی تلاش ختم ہو سکتی JNU Vice Chancellor Will Be Appointed Soon ہے۔
جے این یو میں اگر کوئی خاتون وائس چانسلر بنتی ہے تو یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔ اس سے قبل میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پروفیسر نجمہ اختر پہلی خاتون وائس چانسلر کا درجہ حاصل کرچکی ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب جے این یو کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے دو نام سب سے زیادہ موضوع بحث ہیں، ایک پروفیسر شانتی سری پنڈت اور دوسرا پروفیسر اویناش کمار پانڈے ہیں۔ اس کے علاوہ حال ہی میں وائس چانسلر کے عہدے کے دعویداروں میں پروفیسر گلشن سچدیوا کا نام بھی لیا جا رہا تھا لیکن پروفیسر شانتی سری پنڈت اور پروفیسر اویناش کمار پانڈے کو وائس چانسلر کے عہدہ کے سب سے مضبوط دعویدار مانا جارہا ہے۔
پروفیسر شانتی سری پنڈت اس وقت پونے یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ وہ جے این یو سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ پروفیسر اویناش پانڈے فی الحال آئی یو اے سی میں بطور پروفیسر کام کر رہے ہیں۔