اضافی فیس کو واپس کرنے سمیت کئی مطالبات کو لیکر احتجاج کر رہے جے این یو طلبہ کا احتجاج رکنے کا نام نہیں لے رہاہے۔
اضافی فیس کو واپس کرنے کا مطالبہ، دیکھیں ویڈیو احتجاجی طلبا نے اب معاملے کی جانچ کے لیے بنی اعلیٰ سطحی جانچ کمیٹی کی رپورٹ کو خارج کر دیا ہے۔جے این یو طلبا یونین کے نائب صدر ساکیت مون کا کہنا ہے کہ مطالبات نہیں پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ پہلے میٹنگ کر تھوڑی چھوٹ دی جاتی ہے اور دوبارہ کمیٹی بنا کر اور تھوڑی چھوٹ دی جاتی ہے، لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ پوری اضافہ ہوئی فیس واپس ہو۔ساکیت نے یہ بھی کہا کہ جب بھی طلبہ اپنے حقائق کی لڑائی لڑتے ہیں، جے این یو انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرتا ہے، یا پھر لاٹھی چارج اور دھمکی بھرے سرکولر جاری کر انہیں ڈرانے کی کوشش کرتا ہے۔جے این یو کے طلبا و طالبات نے کمیٹی کی جانب سے جاری سرکولر کو جلا کر احتجاج درج کروایا۔طلبہ کا مطالبہ ہے کہ نئی آئی ایچ اے کمیٹی بنائی جائے، جس میں طلبہ کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔طلبا نے یہ بھی کہا کہ اگر اس کمیٹی کی رپورٹ مان لی جاتی ہے تو آگے سے یونیورسٹی انتظامیہ بغیر طلبا کو اطلاع دیے ہی فیس میں اضافہ کر دےگی۔ ایسے میں ہم اس کمیٹی کی رپورٹ کو خارج کرتے ہیں۔غورطلب ہے کہ کمیٹی نے جو سرکولر جاری کیا ہے، اس میں بی پی ایل طلبا کو 75 فیصد اور عام زمرے کے طلبہ کو 50 فیصد چھوٹ دی گئی ہے۔ مطلب اضافی فیس سے عام زمرے کے طلبا کو 50 فیصد چھوٹ دی گئی ہے۔لیکن طلبا کا مطالبہ ہے کہ اضافی فیس واپس ہونی چاہیئے۔