اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے این یو طلبا یونین کی احتجاجی ریلی - ہاسٹل مینوئل اور بڑھتی ہوئی فیس

طلبا کے مارچ کو روکنے کے لیے جے این یو کے تمام باہری دروازے پر بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات کیے گئے ہیں۔

جے این یو طلبا یونین کی احتجاجی ریلی

By

Published : Nov 18, 2019, 11:14 AM IST

جے این یو طلبا کی حمایت میں دہلی یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت کئی یونیورسٹیوں کے طلبا پارلیمنٹ پہنچ رہے ہیں۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہاسٹل مینوئل اور بڑھتی ہوئی فیس کے رول بیک کو لے طلبا پارلیمنٹ تک پیدل مارچ نکال رہے ہیں۔

جے این یو کے تمام باہری دروازے پر بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسزتعینات کردیئے گئے ہیں۔طلبا نے جے این یو کے ایڈمن بلاک پر قبضہ کرلیا ہے۔ ساتھ ہی سوامی وویکانند کے مجسمے کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ نے طلبا پر مقدمہ بھی درج کیاتھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے جے این یو احاطے میں طلبا ہاسٹل مینوئل اور فیس میں اضافے کو لے کر احجاج کررہے ہیں۔

اسی دوران جے این یو انتظامیہ کے مایوس کن رویہ دیکھ کر طلباء نے اپنی تحریک کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کی وجہ سے ، پیر کی صبح طلباء نے پارلیمنٹ تک مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں انہیں کئی یونیورسٹی کے طلبا کی بھی حمایت حاصل ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر جے این یو کے تمام باہری دروازوں پر دہلی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details