دہلی میں آج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہورہے احتجاج میں کافی بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے اور ان کے ساتھ جے این یو کے سابق طلبأ رہنما عمر خالد بھی شامل ہوئے۔
طلبأ کے احتجاج کو عمر خالد کی حمایت اس موقع پر عمر خالد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو آین آر سی اور شہریت ترمیمی قانون لایا ہے وہ آئین کے خلاف ہے اور اب حکومت کو اپنا قانون واپس لینا ہی ہوگا کیونکہ جب تک حکومت یہ قانون واپس نہیں لیتی تب تک طلبأ کا احتجاج جاری رہے گا۔
عمر خالد نے مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے کھلے عام یہ بات کہی ہے کہ اس قانون کے سبب ملک کے کسی شہری کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن وزیر داخلہ امت شاہ پارلیمان میں یہ کہہ چکے ہیں کہ این آر سی پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔
عمر خالد کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'اگر حکومت واقعی اس تعلق سے سنجیدہ ہے تو وہ اس قانون کو واپس لینے کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کرے'۔