اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اندھا ہے تو مظاہرے میں کیوں آیا'

گذشتہ 22 دنوں سے جواہر لال یونیورسٹی میں فیس میں اضافہ اور ہاسٹل مینول کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

By

Published : Nov 19, 2019, 6:39 PM IST

اندھا دھند لاٹھی چارج کے دوران پولیس نے نابینا اور معذور طلبا تک کو نہیں بخشا۔

دراصل پیر کی دیر شام طلبأ نے پارلیمنٹ تک پیدل مارچ کیا تھا۔اسی دوران پولیس نے طلبأ کو روکنے کے لیے صفدر جنگ مقبرہ کے پاس لاٹھی چارج کیا۔ جس میں متعدد طلبأ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

اندھا دھند لاٹھی چارج کے دوران پولیس نے نابینا اور معذور طلبا تک کو نہیں بخشا۔

اندھا دھند لاٹھی چارج کے دوران پولیس نے نابینا اور معذور طلبا تک کو نہیں بخشا۔

وہی پولیس لاٹھی چارج کا شکار ہوئے نابینا طلبا سشی بھوشن پانڈے نے پولیس کی بربریت کے بارے میں بتایا کہ ' پولیس نے سبھی لائٹز کو بند کرنے کے بعد لاٹھی چارج کیا ۔بار بار ان سے نابینا اور معذور ہونے کی وجہ سے انہیں چھوڑنے کی اپیل کی جارہی تھی۔

سشی بھوشن کہاکہ ' میں سبھی کے ساتھ مظاہرہ میں شامل تھا اور سب کے ساتھ پارلیمنٹ کی طرف جا رہا تھا جیسے ہی ہم صفدر جنگ مقبرہ کے پاس پہنچے تبھی پولیس اہلکار نے لاٹھیاں برسانی شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھیوں نے گھیرا بنا کر مجھے بچانے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے انہیں بھی نہیں بخشا۔ جب پولیس والوں کو پتہ چلا کے میں نابینا ہوں تو پولیس اہلکار نے مجھے ایک طرف کھڑا کرنے کو کہا۔

انہوں نے آگے بتایا کہ ' میرے دوستوں نے پولیس پر یقین کرکے مجھے ایک طرف کھڑا کر دیا۔ لیکن اس کے بعد ہی پولیس نے مجھے پیٹنا شروع کر دیا۔ پیٹھ پر لاٹھی مار کر زمین پر گرا دیا اور جوتوں سے مار مار لہولہان کردیا جو باعث تشویش ہے۔

وہیں اس معاملہ کو لے کر جے این یو کے نابینا یونین کے طلبأ نے بدھ کو دہلی پولیس کے خلاف مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے طلبأ کے مظاہرہ کو روکنے کے لیے پولیس کی بے رحمی مکمل طور پر غلط ہے۔

نابینا یونین کے طلبأ نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی پولیس اپنی اس کاروائی کے لیے معافی مانگے نہیں بڑی تحریک شروع کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details