اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ ہاکی چیمپین شپ میں فاتح - جامعہ ملیہ

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج جے ٹی آئی کے ٹی ٹی آئی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے فائنل لیگ میچ میں مہارشی دیانند یونیورسٹی (ایم ڈی یو)، روہتک کو ہرا کر نارتھ زون انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپین شپ 2019 حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ

By

Published : Oct 12, 2019, 1:59 AM IST

جامعہ نے آخری لیگ میچ 1-0 اسکور سے جیت لیا۔ واحد گول جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کپتان امت نے پنلٹی کارنر کے ذریعہ کیا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ

اگرچہ جامعہ کھیل میں گرچہ فاتح رہی تاہم مزید گول حاصل نہیں ہو سکا۔

لیگ میچوں میں حاصل کردہ پوائنٹس کی بنیاد پر، کرو چھیترا ا یونیورسٹی کو رنر اپ قرار دیا گیا۔
مجموعی طور پر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 9 پوائنٹس حاصل کیے، اس کے بعد لیگ میچوں میں کرو چھیترا یونیورسٹی نے 6 پوائنٹس اور ایم ڈی یو نے 3 پوائنٹس حاصل کیے۔
جامعہ نے شروع سے ہی اپنی جیت کا جوش و خروش برقرار رکھا۔ لیگ کے دوران ایک میچ میں جے ایم آئی نے زیادہ سے زیادہ 7 گول حاصل کیے۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار مسٹر اے پی صدیقی (آئی پی ایس) کے ہاتھوں فاتحین اور رنر اپ کو انعامات سے نوازا گیا۔

یونیورسٹی کے متفرق تین میدانوں میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 35 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کا انعقاد دہلی ہاکی ایسوسی ایشن (ڈی ایچ اے) کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details