اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ کی وائس چانسلر کی ایم ایچ آر ڈی کے سکریٹری سے ملاقات - وی سی کے دفتر کے باہر احتجاج

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے منگل کے روز وزارت انسانی وسائل کی ترقی (ایم ایچ آر ڈی) کے سکریٹری سے ملاقات کی اور پیر کو وی سی کے دفتر کے باہر طلباء کے احتجاج سے آگاہ کیا۔

جے ایم آئی کی وائس چانسلر کی ایم ایچ آر ڈی کے سکریٹری سے ملاقات
جے ایم آئی کی وائس چانسلر کی ایم ایچ آر ڈی کے سکریٹری سے ملاقات

By

Published : Jan 15, 2020, 2:13 PM IST

نجمہ اختر نے وزارت سے درخواست کی کہ وہ یونیورسٹی کی لائبریری میں پولیس کارروائی کی تحقیقات شروع کریں۔

طلبا جامعہ کیمپس میں داخل ہوئے اور وائس چانسلر کی آفس کے باہر دہلی پولیس کی بربریت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا ۔

طلباء نے جے ایم آئی کیمپس میں داخل ہوئے اور یونیورسٹی لائبریری میں 15 دسمبر ، 2019 کو 'پولیس بربریت' کے لیے دہلی پولیس کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ کرتے ہوئے وی سی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔طلباء نے امتحانات کی بحالی اور سکیورٹی کا مطالبہ کیا تھا۔

وائس چانسلر نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ یونیورسٹی کی امتحانات کی تاریخوں کو دوبارہ ترتیب دیا جائے گا اور طلبا کو یقین دلایا کہ کیمپس میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details