نئی دہلی:دہلی میں واقع معروف تعلیمی ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرنیورشپ (سی آئی ای) پلیسمنٹ کی سہولت کے ساتھ آن لائن اور آف لائن متعدد اسکل بیسڈ قلیل مدتی کورسز شروع کر رہا ہے۔ ان کورسز میں ورکنگ پروفیشنلز، انٹرپرنیورز، یونیورسٹی کے طلبا، ملازمت کے خواہاں اور اسکول چھوڑنے والے لوگ داخلہ لے سکتے ہیں۔ ورکنگ پروفیشنلز کی مصروفیات کے پیش نظر شام کے بیچیز بھی چلائے جائیں گے۔
مرکزی یونیورسٹی میں شروع کیے جا رہے کورسز میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مبادیات، پرفارمینس مارکیٹنگ (گوگل ایڈز، فیس بک، اور انسٹاگرام ایڈز وغیرہ) فیشن ڈیزائنگ، بگنرز لرن ایکسیل، ویڈیو گرافی اور اسٹل فوٹوگرافی، ٹیلرنگ اور دست کاری کی بنیادی مہارت، ایڈوانسڈ ٹیلرنگ اور دست کاری، بیسک بیوٹیشین ٹریننگ، ایڈوانسڈ بیوٹی شین ٹریننگ، کمپوٹر ہارڈویئر اور نیٹ ورکنگ بیکری ٹریننگ، الیکٹریشین ٹریننگ اور پلمبر ٹریننگ وغیرہ کورسز شامل ہیں۔