اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nationwide Quiz Competition: ملک گیر سطح پر منعقدہ کوئز مقابلہ میں جامعہ کی ٹیم دوسری رنر اپ - آزادی کا امرت مہوتسو

ملک گیر سطح پر منعقدہ کوئز مقابلہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم نے رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی ہے۔ جامعہ نے کوئز مقابلہ ’انویشا دو ہزار بائیس‘ میں دوسری رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔ Nationwide Quiz Competition JMI Team 2nd Runner up Position

15685734
15685734

By

Published : Jun 29, 2022, 12:35 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم نے آفیشیل اسٹیٹس ٹکس کے موضوع پر ملک گیر سطح پر منعقدہ کوئز مقابلہ ’انویشا دو ہزار بائیس‘ میں دوسری رنر اپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو Azadi Ka Amrit Mahotsav (اے کے اے ایم) کے حصے کے طور پر وزارت اعداد وشمار دہلی اور پروگرام عمل آوری کے زیر اہتمام فیلڈ آپریشن ڈویژن کی جانب سے یہ کوئز مقابلہ کیا گیا تھا۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل آڈیٹوریم، مہاراجا اگرسین کالج دہلی یونیورسٹی میں منعقدہ کوئز مقابلے میں کل پچاس کالجوں اور یونیورسٹیوں سے طلبا نے شرکت کی تھی۔ JMI team secures 2nd Runner up position in Nationwide Quiz Competition Anvesha

ملک گیر سطح پر منعقدہ کوئز مقابلہ میں جامعہ کی ٹیم رنر اپ


کوئز میں محمد نشاد اور نبیحہ فاطمہ بی۔کام (آنرس) فائنل ایئر نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نمائندگی کی تھی۔ کوئز کے انعقاد کا مقصد طلبا میں آفیشیل اعداد وشمار سے متعلق بیداری پیدا کرنا نیز انھیں ہندوستانی آفیشیل اعداد و شمار کے نظام کے مختلف پہلوؤں سے باخبر کرنا تھا۔ پروفیسر ایوب خان، ڈین آف اسٹوڈنٹس ویلفیئر اور ڈاکٹر ایم کے نبی یونیورسٹی کوئز کلب کوئزینٹو کے رابطہ کار نے ٹیم کو پرجوش مبارک باد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details