اردو

urdu

ETV Bharat / state

Smart India Hackathon 2022 جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم نے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن جیتا - ای ٹی وی اردو نیوز

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کمپوٹر انجینئرنگ کی چھ اراکین پر مشتمل ٹیم ایپی ون نے رواں سال کے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن (ایس آئی ایچ) کا پہلا انعام جیت لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد ملیں گے۔ JMIs Team Epione wins Smart India Hackathon 2022

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن
اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن

By

Published : Sep 3, 2022, 6:07 PM IST

نئی دہلی:گزشتہ ہفتہ چھتیس گھنٹے تک جاری رہنے والا طویل ہیکاتھن ملک بھر کے پچھتر نوڈل مراکز پر منعقد ہوا تھا، جس میں 62 تنظیموں کے موصول 476 سوالات کو طلبا کو منفرد انداز میں حل کرنے کے لیے دیا گیا تھا۔ Smart India Hackathon 2022

جامعہ ملیہ اسلامیہ ایپی ون ٹیم نے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن میں مسئلہ نمبر کے ایچ 1150 کو حل کرنے میں شرکت کی۔ ٹیم میں چھ اراکین تھے اور سبھی بچے بی۔ٹیک پانچویں سمسٹر کے تھے۔ ان میں عارفہ (ٹیم لیڈر)عالیہ بیگ، فیضان چودھری، لال بہاری پانڈے، فاطمہ شفیق اور عباس حیدر کے نام شامل ہیں۔ JMIs Team Epione wins Smart India Hackathon 2022

جامعہ ٹیم نے مسئلے کو جو حل پیش کیا اس کا مقصد طلبا میں خود نگہ داری کے جذبے کو فروغ دینا اور بشمول ذہنی، جسمانی اور سماجی صحت کے ہمہ جہت خوش حالی کو بہتر کرنا تھا۔مسئلے کے حل کے لیے ٹیم ایپی ون نے کراس پلیٹ فارم موبائل اپلی کیشن ’ایپی ون‘ تیار کیا۔اسے فلوٹر کو فریم ورک کے طور پر استعمال کیا گیا اور ڈارٹ کو پروگرام لینگویج کے بطور برتا گیا۔کنگو انجینئرنگ کالج،ایروڈ، تمل ناڈو میں منعقدہ فائنل میں ماہرین کی تین گھنٹے طویل اور سخت جائزے کے بعد ایپی ون کو مسئلہ نمبر کے ایچ گیارہ سو پچاس کا فاتح قرار دیاگیا۔

واضح رہے کہ اس طرح کے پروگرام ایس آئی ایچ وزارت تعلیم حکومت ہند کی ایک مہم کے تحت منعقد کیے جارہے ہیں جو سماج کے ناگزیر اور اہم مسائل حل کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے اور اس طرح چیزوں کو تیار کرنے کی تربیت ہوتی ہے اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Safoora Zargar Protest at Jamia Millia Islamia داخلہ رد کرنے کے خلاف صفورہ زرگر کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details