اردو

urdu

ETV Bharat / state

Extension Lecture in JMI جامعہ میں ’چین۔ تائیوان بحران‘کے موضوع پر توسیعی خطبہ - جامعہ ملیہ اسلامیہ

مقرر نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح چین کی معاشی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے معاملات میں اہمیت رکھتی ہے۔ چین نے تائیوان پر فوجی دباؤ بڑھادیا ہے جس کا ثبوت حالیہ دنوں میں تائیوانیز اسٹریٹ میں لائیو فائر فوجی مشق تھا۔ Extension Lecture in JMI

Extension Lecture in JMI
Extension Lecture in JMI

By

Published : Sep 29, 2022, 7:58 AM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نیسلن منڈیلا سینٹر فار پیس اینڈ کنفلکٹ ریزیولوشن میں ’چین ۔تائیوان بحران‘کے موضوع پر ایک توسیعی خطبہ کا انعقاد کیا گیا۔ Extension Lecture in JMI

اس پروگرام میں نیشنل چنگ ہسنگ یونیورسٹی تائیوان اور ہندوستان میں تائپئی معاشیات و تہذیبی وثقافتی سینٹر کے نائب نمائندے پروفیسر چین مو ۔من توسیعی خطبہ کے مقرر تھے۔ پروگرام کی صدار ت پروفیسر سجاتا ایشوریہ سینٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کی۔ Extension Lecture in JMI

مقرر نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح چین کی معاشی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے معاملات میں اہمیت رکھتی ہے۔ چین نے تائیوان پر فوجی دباؤ بڑھادیا ہے جس کا ثبوت حالیہ دنوں میں تائیوانیز اسٹریٹ میں لائیو فائر فوجی مشق تھا۔ Extension Lecture in JMI

چین اور تائیوان کے کثیر جہاتی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے پروفیسرمو۔من نے زور دے کر کہا کہ تائیوان نے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں کمی کرنی شروع کردی ہے۔ انھوں نے مانا کہ تائیوان کے مستقبل کا فیصلہ جمہوری طریقے سے ہونا چاہیے۔

لیکچر کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔ پروگرام کا اختتام پروگرام کنوینر پروفیسر ریشمی قاضی کے اظہار تشکر کے ساتھ ہوا۔ انھوں نے پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طرف سے ملنے والے تعاون کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details