اردو

urdu

ETV Bharat / state

Panel Discussion on Challenges for G20: چیلنجز فار جی ٹوینٹی پر خصوصی لیکچر

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ''چیلنجز فار جی ٹوینٹی ایڈریسنگ ڈسپیریٹیز ان سوشل ڈائمنسشن'' کے عنوان سے خصوصی لیکچر انعقاد کیا گیا۔ Panel Discussion on ‘Challenges for G20

چیلنجزفارجی ٹوینٹی پرخصوصی لیکچر
چیلنجزفارجی ٹوینٹی پرخصوصی لیکچر

By

Published : Mar 29, 2023, 2:20 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہندوستان کی جی ٹوینٹی کی صدارت کی یاد میں اور اس کے جشن کے طورپر ایک خصوصی لیکچر اور پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا۔یہ لیکچر سینٹر فار اسٹڈی آف سوشل ایکسلوژن اینڈ انکلوزیو پالیسی( سی ایس ایس ای آئی پی)کے ذریعہ کیا گیا۔ خصوصی لیکچر بعنوان’’چیلنجز فار جی ٹوینٹی ایڈریسنگ ڈسپیریٹیز ان سوشل ڈائمنسشن‘کو ورلڈ ریسورسیز انسٹی ٹیوٹ انڈیا میں پائے دار شہر اور ٹرانسپورٹ پروگرام کے سینئر فیلو پروفیسر امیتابھ کندو نے دیا۔

پروفیسر موصوف نے اپنی تقریر میں بین الاقوامی تعاون ،خاص طورپر مالی اور معاشی پہلوؤں پر جی ٹوینٹی کے ایک فورم کے بطور اہمیت اجاگر کی۔ ’ٹورڈز انکلوزیو سٹی ‘کے عنوان سے پینل مباحثے کی میٹنگ کی صدارت ڈاکٹر اروندر انصاری ،اعزازی ڈائریکٹر ،سی ایس ایس ای آئی پی نے کی۔اس مباحثے میں شریک ہونے والوں میں آبزورر رسرچ فاؤنڈیشن ،دہلی کے سینئر فیلو رومی اعجاز، ایکشن ایڈ کے ایکزیکیٹو ڈائریکٹر سندیپ شعبہ سماجیات کے چچرا،تکیندر سنگھ پنور ،مصنف اور پروفیس رکلوندر کور شامل ہیں۔پینل کے شرکا کا سامعین سے تعارف کرایا گیا اور مباحثے کے اجلاس کی نظامت کے فرائض سینٹر کے ڈاکٹر اروند کمار نے انجام دی ۔
مزید پڑھیں:G20 Conference جی ٹوینٹی کانفرنس میں کوآرڈینیشن کے لیے تین رکنی رابطہ کمیٹی

اس موقعے پر مقررین نے مدنیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور شہروں میں زندگی کی کوالیٹی کے متعلق بیش قیمت تجربات و مشاہدات سامعین سے ساجھا کیے ، شہروں کو اور بھی زیادہ جامع بنانے کے سلسلے میں جو اقدامات ہوئے ہیں او راٹھائے جانے ہیں وہ بھی بتائےگئے۔ خصوصی لیکچراور پینل مباحثے کے بعد مقررین اور سامعین کے درمیان بات چیت اور مذاکرے کا دور شروع ہوا۔سینٹر کے طلبا اور پروفیسروںنے اور دوسرے سینٹروں کے طلبا و پروفیسروں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details