اردو

urdu

ETV Bharat / state

JMI organises Round Table Conference جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اختراعیت اور انٹرپرینورشپ کے موضوع پرگول میز کانفرنس کا انعقاد - جامعہ ملیہ اسلامیہ میں انٹرپرینورشپ موضوع کانفرنس

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار انویشن اینڈ انٹرپرینورشپ(سی آئی ای) نے اختراعیت اور انٹرپرینورشپ کے موضوع پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا مقصد انویشن اور انٹرپرینوشپ کو فروغ دینے کے لیے حد درجہ کوشاں ساجھیداروں کے ساتھ اشتراک و اختلاط کی صورتیں پید اہوں۔ JMI organises Round Table Conference on Innovation and Entrepreneurship

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اختراعیت اور انٹرپرینورشپ کے موضوع پرگول میز کانفرنس کا انعقاد
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اختراعیت اور انٹرپرینورشپ کے موضوع پرگول میز کانفرنس کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 4:56 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار انویشن اینڈ انٹرپرینورشپ(سی آئی ای) نے اختراعیت اور انٹرپرینورشپ کے موضوع پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا مقصد انویشن اور انٹرپرینوشپ کو فروغ دینے کے لیے حد درجہ کوشاں ساجھیداروں کے ساتھ اشتراک و اختلاط کی صورتیں پید اہوں۔انتہائی اہمیت کے حامل موضوعات پر اس اجتماع میں بصیرت افروز اور معنی خیز باتیں اور مباحثے ہوئے۔ پروگرام جامعہ ملیہ اسلامیہ کے میر انیس ہال میں منعقد ہوا جس میں پدم شری پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بطو رمہمان خصوصی شرکت کی۔ مختلف موقر تنظیموں کے تقریباً دودرجن سی ای اوز، ڈائریکٹرز اور صدور شعبہ جات نے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر معلومات کے تبادلے کو آسان بنانا:شریک اداروں کے درمیان اختراعیت اور انٹرپرییورشپ کے فروغ کے لیے تصورات،تجربات اور بہترین روایتوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ نیٹ ورکنگ کے لیے سازگارماحول تیار کرنے، ممکنہ مینٹرز، سرمایہ کار اور صنعت کے ماہرین کے ساتھ روابط مضبوط کرنے کے لیے شرکا کو اہل بنانا۔

کامیابی کی کہانیاں بتانا: متعلقہ تنظیموں کے ذریعہ اسٹارٹ اپ اور انٹرپرینورشپ کو صیقل کرکے کامیابی کی داستان رقم کرنے والی کہانی بیان کرنا تاکہ دوسرے اپنے انٹرپرینورشپ کی امنگوں کو پرِپرواز عطا کرسکیں۔

کانفرنس میں مندرجہ ذیل فکرانگیز مباحث زیر بحث آئے:

* اعلی تعلیمی اداروں میں اختراعیت اور انٹرپریونیورشپ کو فروغ دینا

* مؤثرانکیوبیشن اور ایسیلیریشن پروگرام کی تعمیر

* بہتر اسٹارٹ اپ کے لیے اشترا ک سے فائدہ اٹھانا

ممتاز مقررین اور ماہرین نے پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس پروگرام میں جن اہم شخصیات نے بطور مقررین حصہ لیا ان میں پروین کمار آئی آئی ٹی پروفیشنل، اور جوائنٹ ڈائریکٹر سافٹ ویئر ٹکنالوجی پارک،انڈیا،حکومت ہند دھروا کمار،سی ای ای، اے این ڈی سی انکیو بیشن سینٹر، ارچنا نارائن دیو کالج،دہلی یونیورسٹی،محترمہ میناکشی گپتا جین،پروجیکٹ ڈائریکٹر،وومین ورکس پروگرام، حکومت دہلی،اور ڈی ایس ای یو اور اسٹارٹ اپ فاؤنڈر۔جناب احمد سعیدسود، فاؤنڈر اسٹریٹیجک مینجمنٹ کنسلٹینسی گروپ ’ماس کلائمپ‘ محترم امت سنہا،پرنسپل کنسلٹنٹ،ایگریکلچر فینانس کارپوریشن لمٹیڈ۔

جیت نگم جو یونیورسٹیز میں ماحول دوست اسٹارٹ اپ کے قیام کے لیے مشہورہیں اور سردست این آئی ایف ٹی،دہلی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

محترمہ امبیکا بسلا جنہیں تجربہ کار فینانس پروفیشنل ہیں اور جن میں خواتین کو خود مختار بنانے کا جذبہ بھی ہے اور ڈی آئی آئی سی ای،حکومت دہلی کی سابق سی ای او بھی ہیں۔ محمد انس،بنیادگزار اور سی ای او،انورڈ، ہندوستان کی پہلی اے آئی۔آن ایج ڈرون کمپنی۔ڈاکٹر سلمان اسد انفارمیشن ٹکنالوجی اور سروس انڈسٹری کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر۔محترمہ سہانی کمار انویسٹ انڈیا اور مینجیر آف اسٹارٹ اپ انڈیا میں سینئر سرمایہ ماہر۔جناب صبر توصیف مینجنگ ڈائریکٹراور سی ای او الیوس مینجمنٹ کنسلٹنگ۔محترمہ ایس ایم رونق مصطفی کارپورریٹ وینچر کلب ڈاٹ کام کے بنیاد گزار۔ڈاکٹر تارک گوریڈیا ایجوکیٹر جن میں ڈیزائن تھکنکنگ اور انٹرپروینورشپ کا جذبہ ہے۔ڈاکٹر وی کے ارورا، جناب ونے چڈھا نے کانفرنس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Free Medical Camp شاہین باغ تھانہ میں مفت میڈیکل کیمپ


پروفیسر نجمہ اختر نے سال دوہزار سینتالیس تک بھارت کی معاشی ترقی اور بہبود سے متعلق گفتگو کی۔اپنی تقریر میں انھوں نے اختراعیت اور انٹرپرینورشپ کے اہم رول کو اجاگر کیا۔ متعلقہ موضوع پر گول میز کانفرنس کاانعقا اختراعیت اور انٹرپرینیوشپ کے تئیں ددوربیں رہنماؤں کے عز م کا ثبوت ہے جس سے ہمارے لیے روشن مستقبل کی راہیں ہموار ہوں گی۔اس کانفرنس میں صنعت، تعلیمی اداروں اور گورنمنٹ کے شعبوں کے درمیان اشتراک کے مواقع پر بھی بات ہوئی کہ متعلقہ دفاتر اپنے وسائل ساجھا کریں تاکہ ملک کے نوجوانوں میں اختراعیت اور انٹرپرینورشپ کو فروغ مل سکے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details