جامعہ ملیہ اسلامیہ Jamia Millia Islamia نے 'موجودہ صورت حال میں سلیف برانڈنگ اینڈ پبلک ریلیشنز کی اہمیت' کے موضوع پر آن لائن لیکچر کا انعقاد کیا۔ یہ لیکچر یونیورسٹی کاؤنسلنگ اینڈ گائیڈینس سینٹر نے انعقاد کیا، جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کئی تدریسی اور غیر تدریسی اراکین کے علاوہ پچاس سے زیادہ طلباء نے پروگرام میں شرکت کی۔
سینٹر کی جانب سے اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد طلباء میں اپنے کیریئر کی صلاحیت کو بہتر سے بہتر کرنا تھا۔ ضرور تمند طلباء کے لیے سینٹر میں باقاعدگی سے کیریئر کاؤنسلنگ سیشن بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ پروفیسر ناوید اقبال، ڈائریکٹر یونیورسٹی کاؤنسلنگ اینڈ گائیڈینس نے شرکا اور مہمان مقرر محترمہ اسٹیفی پرساد کا خیر مقدم کیا۔ لائف اسکل ٹریننگ Life Skill Training اور لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے سماجی انٹرپرینور بطور وہ بہت مشہور ہیں اور تعلیمی ماہر نفسیات اور میڈیا ماہر نفسیات کے بطور ایثار و قربانی کی زندگی بسر کرتی ہیں۔