اردو

urdu

ETV Bharat / state

JMI Conference on Banking جامعہ میں بینکنگ اور فینانس کے موضوع پر قومی کانفرنس کا انعقاد - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

جامعہ میں بینکنگ اور فینانس کے موضوع پر قومی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے اپنی تقریر میں فینانس اور بینکنگ سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور موجودہ دور میں ہندوستان کو درپیش معاشی چیلنجز کے تناظر میں تکنیکی سطح پر خود کو بہتر کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ JMI organises National Conference on Banking

JMI organises National Conference on Banking
JMI organises National Conference on Banking

By

Published : Dec 4, 2022, 7:27 AM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گولڈن جبلی تقریبات کے زیر اہتمام ’ہندوستان میں بینکنگ اینڈ فینانس مسائل، چیلنجز اور امکانات‘ کے موضوع پر شعبۂ معاشیات میں دو روزہ آن لائن قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پچھتر سے زیادہ تحقیقی مقالات پڑھے گئے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے اپنی تقریر میں فینانس اور بینکنگ سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور موجودہ دور میں ہندوستان کو درپیش معاشی چیلنجز کے تناظر میں تکنیکی سطح پر خود کو بہتر کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کانفرنس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جو گفت وشنید اور بحث ہوگی موجودہ چیلنجز کو سمجھنے میں مدد ملے گی ساتھ ہی ملک کی ہہتر مالی حالت برقرار رکھنے کے لیے ممکنہ حل بھی سجھائے جائیں گے۔ JMI organises National Conference on Banking and Finance

جامعہ میں بینکنگ اور فینانس کے موضوع پر قومی کانفرنس کا انعقاد
یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر صدر شعبۂ معاشیات پروفیسر اشرف علیان جامعہ ملیہ اسلامیہ نے افتتاحی کلمات میں اس بات پر زور دیا کہ کانفرنسوں کے انعقاد کا مقصدعلمی ہستیوں، محققین اور صنعت سے منسلک ماہرین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ آپس میں اپنے بیش قیمت تجربات اور تعاون ایک دوسرے کو پیش کرسکیں۔ پروگرام کے مہمان اعزازی سرجیت کارتیکیان (آئی ای اس، ڈپٹی سیکریٹری، ڈپارٹمنٹ آف فینانشیل سروسز، وزارت مالیات، حکومت ہند) نے کہا کہ بینک کی مضبوطی و استواری، اصلاحات اور نئی پہل و اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ مہمان اعزازی انوپ ٹی، نائب صدر اور قومی صدر برائے سرکاری بزنس ڈپارٹمنٹ، فیڈرل بینک نے ضروری نکات اور ہندوستانی تناظر میں بنکنگ کلچر کے مستقبل کے امکانات سے متعلق کئی اہم باتیں بتائیں۔

پہلے پلینری سیشن میں پروفیسر سی۔ پی۔ چندر شیکھر، سینئر رسرچ فیلو، پولیٹیکل اکانومی رسرچ انسٹی ٹیوٹ، (ماسچویتس یونیورسٹی، امریکہ) اور پروفیسر ردر سین شرما، پروفیسر آف اکانومکس، آئی آئی ایم، کوزہیکوڈ شریک ہوئے۔ دوسرے پلینری سیشن میں ڈاکٹر منورنجن شرما، چیف ماہر معاشیات، انفورمیش ریٹنگ اور سابق چیف اکانومسٹ کنارا بینک اور پروفیسر ایس۔ایم۔جاوید اختر، شعبہ معاشیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،۔ پلینری اجلاس کی نظامت کے فرائض پروفیسر شاہد اشرف اور شاہد احمد شعبہ معاشیات جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انجام دیے۔ پروفیسر پرم جیت (ڈی ایس ای، ڈی یو) پروفیسر نوشاد علی آزاد، (سبکدوش پروفیسر شعبہ معاشیات جے ایم آئی) پروفیسر ویرامنی سی (آئی جی آئی ڈی آر۔ممبئی) ڈاکٹر عبدالعزیز این پی (شعبہ معاشیات،علی گڑھ) پروفیسر شری نواسو باتھولا (شعبہ معاشیات جے ایم آئی) ڈاکٹر کریم اللہ (شعبہ معاشیات، الہ آباد یونیورسٹی،) ڈاکٹر طارق مسعود (ڈپارٹمنٹ آف ویسٹ ایشین اسٹڈیز، علی گڑھ) ڈاکٹر اے بی الیار (سابق ڈائریکٹر کیرالا اسٹیٹ مائی ناریٹیز ڈولپمنٹ فینانس کارپوریشن) ڈاکٹر زکریا صدیقی، (وزیٹنگ فیلو،جی آئی ایف ٹی، کیرالا) ڈاکٹر توسیب عالم، (شعبہ معاشیات مرکزی یونیورسٹی،کشمیر) ڈاکٹر توفیق احمد صدیقی(شعبہ مینجمنٹ اسٹڈیز،جے ایم آئی) پروفیسر سریندر کمار (چیئر مین شعبہ معاشیات،ڈی ایس ای،ڈی یو) پروفیسر تنویر احمد (شعبہ کمپوٹر انجینرنگ، جے ایم آئی) نے مختلف اجلاسوں کی صدار ت کی۔ دوروزہ قومی کانفرنس کا اختتامی اجلاس پروفیسر اشریف علیان (صدر شعبہ معاشیات،جے ایم آئی) کے استقبالیہ خطبے سے ہوا اور پروفیسر مونس شکیل، شعبہ معاشیات، جے ایم آئی پروگرام کے آرگنائزنگ سیکریٹری نے کانفرنس کی روداد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details