نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ جاری نمائش میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی آمد، سنہ 1857 کی بغاوت، بھارتی مزدوروں کی ہجرت، مدراس، طاعون، قحط بنگال، میسور، بنگال، پنجاب اور دہلی کے تکلیف دہ واقعات وحادثات اور تقسیم ہند کی ہولناکیاں جیسے بڑے واقعات دکھائے گئے ہیں۔ نیز بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد، اشفاق اللہ خان، رام پرساد بسمل اور خواتین سمیت دیگر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو تصویروں اور شاعری کی تختیوں کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔
JMI Organises Exhibition : جامعہ میں بھارت کی آزادی پر نمائش کا افتتاح - ریکالنگ دی ہوررز آف برٹش رول ان پکٹوریل اینڈ پوئیٹک ایفلکشنز
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یوم آزادی سے قبل آج 'ریکالنگ دی ہوررز آف برٹش رول ان پکٹوریل اینڈ پوئیٹک ایفلکشنز' عنوان سے ایک نمائش منعقد کرکے پارٹیشن ہوررز ریمیم برینس ڈے منایا۔ اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے یونیورسٹی کے پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر میں اس نمائش کا افتتاح کیا جو 31 اگست 2022 تک جاری رہے گی۔ JMI organises exhibition on Partition Horrors Remembrance Day

اس موقع پروائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نسل کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کون لوگ تھے جنھوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔برطانوی حکومت کے دوراقتدار میں برسوں تک جو خوفناک واقعات رونما ہوئے یہ نمائش ان واقعات کی یاد دہانی کراتی ہے۔ان نظموں میں جدو جہد آزادی کی کہانی بیان کی گئی ہے جن میں کئی نظموں پر انگریزی حکومت پابندی لگادی تھی اور بھی کئی ممتاز شعرا کی کتنی ہی نظمیں ہیں جن پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس پروگرام میں پروفیسر ناظم حسین الجعفری،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ، یونیورسٹی کا تدریسی اور غیرتدریسی عملہ موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Tiranga Rally in Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ترنگا ریلی اور قومی پرچم کی تقسیم