اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mushirul Hasan Memorial Lecture جامعہ میں مشیر الحسن یادگاری خطبہ کا انعقاد - مشیر الحسن یادگاری خطبہ

شیخ الجامعہ نے کہا کہ 'پروفیسر مشیر الحسن کا شمار آزادی کے ممتاز مؤرخین میں ہوتاہے۔ وہ نہرو، گاندھی اور دیگر اہم شخصیات پر اپنی خدمات کے لیے مشہور ہیں۔ Mushirul Hasan Memorial Lecture

جامعہ میں مشیر الحسن یادگاری خطبہ کا انعقاد
جامعہ میں مشیر الحسن یادگاری خطبہ کا انعقاد

By

Published : Aug 26, 2022, 10:23 AM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مشیر الحسن اسکالرشپ فنڈ کے زیر اہتمام ایف ٹی کے سی آئی ٹی ہال میں دوسرا مشیر الحسن یادگاری خطبہ منعقد کیا، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کے خیر مقدمی کلمات اور صدارتی خیالات کے اظہار سے جلسے کا آغاز ہوا۔ شیخ الجامعہ نے کہا کہ 'پروفیسر مشیر الحسن کا شمار آزادی کے ممتاز مؤرخین میں ہوتاہے۔ وہ نہرو، گاندھی اور دیگر اہم شخصیات پر اپنی خدمات کے لیے مشہور ہیں۔ JMI organises 2nd Mushirul Hasan Memorial Lecture

بھارت میں مختلف انداز کی تاریخ نویسی کے بنیاد گزاروں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ جامعہ برادری انھیں ایک کامیاب شیخ الجامعہ کی حیثیت سے یاد کرتی ہے جنھوں نےمتعدد تحقیقی مراکز قائم کیے۔انھیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 'شاہ جہاں' بھی کہاجاتا ہے۔ پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ مشیر الحسن سالانہ یادگاری خطبہ کے ذریعے ہم انہیں اور ان کی وراثت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Jamia Humdard University جامعہ ہمدرد یونیورسٹی میں روزگار میلے کا انعقاد

اس موقع پر پروفیسر ضویا حسن نے مرحوم پروفیسر مشیر الحسن کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی۔انھوں نے تاریخ کے میدان میں پروفیسر مشیرالحسن کی خدمات کو تفصیل سے بتایا۔انھوں نے کہاکہ مشیر الحسن کے والد مرحوم پروفیسر محب الحسن جامعہ میں شعبہ تاریخ کے فاؤنڈنگ پروفیسر تھے اور مشیر الحسن کی ذہنی ترقی میں ان کا رول غیر معمولی ہے۔اپنے والد کی ہی طرح مشیر الحسن بھی سیکولر قومیت پسند تھے۔“ اس موقع پرپروفیسر شاہد امین نے بھی خطاب کیا۔پروفیسر ناظم حسین الجعفری(مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ) اور پروفیسر محمد اسد الدین (ڈین،جامعہ ملیہ اسلامیہ) کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details