نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین: یقینی رسائی، شرکت اور خواہش‘ کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ کا اہتمام کیاگیا۔جے ایم آئی کے ڈایس ڈبلو پروفیسر ابراہیم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جس میں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پالیسی اقدامات اور آن فیلڈ میکانزم کی سہولت کے باوجود، بہت سے دقیانوسی تصورات برقرار ہیں اور بہت سی رکاوٹیں ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ کاروبار کی اعلیٰ سطح پر عدم توازن کو دور کرنے پر توجہ دی جائے۔ پروفیسر نجمہ اختر نے اپنے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح صنفی مساوات اقوام متحدہ کے لئے ہمیشہ ایک بنیادی مسئلہ رہا ہے، جیسے کہ تعلیم، تربیت، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع تک خواتین اور لڑکیوں کی رسائی اور اس کا مظاہرہ اس کے ذریعے کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ قومی سطح پر ہماری حکومت صنفی فرق کو ختم کرنے کے لئے سرگرمی سے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے GATI (یا جنڈر ایڈوانسمنٹ فار ٹرانسفارمنگ انسٹی ٹیوشنز) وگیان جیوتی یوجنا اور STEMM میں خواتین کے لئے ہند-امریکی فیلوشپ جیسے اقدامات کا ذکر کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ صنفی مساوات کا مسئلہ JMI انتظامیہ کی توجہ میں ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک، یونیورسٹی میں تین اعلیٰ ترین عہدوں پر چانسلر، وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر، خواتین کے پاس تھیں۔ اس وقت یونیورسٹی کی تین فیکلٹیز خواتین ڈینز کی سربراہی میں ہیں۔
انہوں نے جامعہ کی کچھ ہونہار طالبات کے کارناموں کا بھی ذکر کیا۔