نئی دہلی:پروگرام ان معنوں میں بے حد کامیاب رہاکہ اس میں سو سے زیادہ شرکا بہ نفس نفیس شریک رہے۔علاوہ ازیں،قومی اہمیت کے اداروں اور ہسپتالوں جیسے کہ آرمی ڈینٹل کارپس(آراینڈ آر) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،بنارس ہندو یونیورسٹی،مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائسنز،آئی ٹی ایس ڈینٹل کالج،مرادنگر جے پی ہاسپٹل اورمیکس ہاسپٹل وغیرہ سے متعدد ماہرین آئے تھے۔ پروگرام کے افتتاحی اجلاس کی صدارت مہمان خصوصی برگ(ڈاکٹر) ایس۔کے رائے چودھری (سینا میڈل)آرمی اسپتال (آر ایند آر) نئی دہلی کے پروفیسراور کنسلٹنٹ (او ایم ایف ایس) نے کی۔پروگرام کا آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد آرگنائزنگ چیئرپرسن پروفیسر(ڈاکٹر)محمد فیصل نے مہمانوں اور سامعین کا استقبال کیا اور ڈین کا خطبہ پروفیسر (ڈاکٹر)سنجے سنگھ نے دیا۔اپنے افتتاحی خطبے میں مہمان خصوصی برگ (ڈاکٹر) ایس کے رائے چودھری،ایس ایم نے پروگرام کے مرکزی خیال کی دل کھول کر تعریف کی ساتھ ہی اس کی تشکیل اور انجام دہی کی بھی ستائش کی اور اس بات کی تجویزرکھی کہ اس طرح کا پروگرام باقاعدگی سے ہوتے رہنا چاہیے۔
انھوں نے اسٹیج پر جلوہ افروز مہمانوں اور مندوبین اور مقررین کوبھی اس موقع پر تہنیئت پیش کی۔آرگنائزنگ سیکریٹری پروفیسر (ڈاکٹر)عمران خان کے اظہار تشکرکے بعد قومی ترانہ گایا گیا اور اس کے ساتھ ہی پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔سمپوزیم میں شرکت کے لئے پانچ ممتاز مقررین اور بارہ مشہور ومعروف چیئر پرسن کو مدعو کیا گیا ہے۔ ’اورل کینسر‘ کے موضوع پر یہ سمپوزیم اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام تھا۔اس میں اورل کینسر کی تشخیص،جانچ اور مینجمنٹ کے موضوعات سے متعلق ڈاکٹر سعید الاسلام(میڈیکل کینسر اسپتال، مغربی بنگال)ڈاکٹر مہتاب احمد(اے ایم یو) ڈاکٹر نتن لیکھا(جے پی اسپتال) ڈاکٹر روہت چندرا(میکس اسپتال) اور ڈاکٹر اکھیلش سنگھ (بی ایچ یو) کے معلمانہ لیکچرز اور خطبات تھے۔