نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایم بی اے کے لائق فائق طالب علم محمد اویس ان کا یہ کام اپنے ہی پیسوں سے چل رہاتھا لیکن اب اس سرمایہ کاری سے اس نے فروغ کے سمت میں ایک اہم قدم آگے بڑھایا ہے۔حوصلہ افزا اسٹارٹ اپ وی ٹی ای سی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام ہے اور جس نے انجیل سرمایہ کار سے چار کروڑ کی سرمایہ کاری کے حصول کے ساتھ ایک سنگ میل عبور کیاہے۔اس اختراعی کام کے سفر میں یہ اتنے بڑے سرمایہ کا حصول ایک انتہائی اہم منزل ہے جس سے اس کی توسیع اور لگاتار کامیابی کے لیے راستے ہموار ہوئے ہیں۔
اسٹارٹ اپ وی ٹی ای سی اس لحاظ سے ایک خود امدادی کوشش ہوگئی ہے جو اپنی ٹیم کی مستقل مزاجی اور استقلال کے ساتھ ان کے عز م کوظاہر کرتی ہے۔تاہم اس اسٹارٹ اپ میں چارکروڑ کی مالی سرمایہ کاری اس کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ہے۔چارکروڑ کی فنڈنگ کے بدلے سرمایہ کار وی ٹی ای سی کو چالیس کروڑ کی کمپنی کی اہمیت دیتے ہوئے اس میں دس فی صد اکیویٹی کا مالک ہوگا۔یہ سرمایہ کاری جو کمپنی کے لی پری سیڈ کو بتاتاہے اس سے وی ٹی ای سی کی ترقی کے منصوبوں کو اڑان ملے گی۔ وی ٹی ای سی ایک کثیر جہتی کنسلٹنگ کمپنی ہے جو سیاسی مشاورت سمیت،کاروباری،فینانس اور طبی مشاورتوں میں کام کرتی ہے۔اس کو مہارت،اختراعی حل اور اپنے گاہکوں کو اہمیت دینے کے عزم کے لیے پہچان اور شناخت ملی ہے۔
اس سرمایہ کاری سے وی ٹی ای سی کی توسیع کے کام میں تیزی آئے گی،ساتھ ہی خدمات کی پیش کش بھی بہتر ہوگی اور بازار میں اس کی ساکھ بھی بنے گی۔سرمایے کی اس رقم کو نئی حل کی تلاش،کمپنی کے گاہکوں کو بڑھانے اور صلاحیت کے حصول اور فروغ میں سرمایہ کاری کے لیے بروئے کار لایا جائے گا۔ جامعہ،وی ٹی وی سی کے ساتھ انسلاک پر انتہائی فخر محسوس کررہی ہے اور اپنے طلبا کے انٹرپرینویورشپ صلاحیتوں اورہنرمندیوں کا اعتراف کرتی ہے۔طلبا کی انٹرپرینویوشپ کاوشوں کو تعاون دینا اور ان میں اختراعیت کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی پابند عہد ہے جو مختلف اداروں کے ساتھ اس کے اشتراکات سے ظاہر ہوتا ہے۔