نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے جی ٹوئنٹی اورامن:عالمی اتفاق رائے اور بحران کے حل‘ کے موضوع پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر سوجیت دتا نے توسیعی لیکچر میں جی ٹوئنٹی کا پس منظر بیان کرتے ہوئے اپنی تقریر شروع کی ۔
انھوں نے کہا کہ جی ٹوئنٹی ایک اہم ادارہ ہے کیوں کہ عالمی رہنما اس پلیٹ فارم پر باقاعدگی سے ملتے ہیں اور عالمی معیشت کے ساتھ عالمی سیاست کا ایجنڈہ طے کرتے ہیں کیوں کہ سیاست اور معیشت دونوں گہرے طورپر ہم رشتہ ہیں۔
دوسرے یہ کہ انھوں نے ہندوستان کی صدارت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جی ٹوینٹی کے اہداف کے حصول میں ہندوستان جو تعمیری رول اد ا کرسکتا ہے. اس کی بابت انھوں نے اشارے کئے۔تیسری چیز انھوںنے جس کی طرف اشارہ کیا وہ یہ کس طرح جی ٹوینٹی کا ایجنڈا مالیاتی سے صاف و شفاف توانائی ،صحت اور لچکدار ترقی کے دوسرے شعبوں تک کیسے پھیل گیا۔