اردو

urdu

Jamia Millia Islamia Admission 2022-23: جامعہ نے تعلیمی سال 2022-23 کا داخلہ پراسپیکٹس جاری کیا

By

Published : Apr 14, 2022, 9:38 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے مختلف کورسیز کے لیے آن لائن داخلہ فارم مورخہ چودہ اپریل 2022 سے طلبا کے لیے دستیاب کردیا ہے۔ درخواستوں کو جمع کرنے کی آخری تاریخ 12 مئی 2022 مقرر کی گئی ہے۔ Jamia Millia Islamia Admission 2022-23

جامعہ نے تعلیمی سال 2022-23 کا داخلہ پراسپیکٹس جاری کیا
جامعہ نے تعلیمی سال 2022-23 کا داخلہ پراسپیکٹس جاری کیا

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تعلیمی سال 2022-23 کے لیے ای۔ پراسکپیکٹس جاری کردیا ہے۔ پراسپیکٹس میں انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، بی ٹیک، بی آرک، ڈپلوما، پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورسیز میں داخلوں سے متعلق جانکاری دی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے مختلف کورسیز کے لیے آن لائن داخلہ فارم مورخہ چودہ اپریل-2022 سے دستیاب ہیں۔

درخواستوں کو جمع کرنے کی آخری تاریخ 12 مئی 2022 مقرر کی گئی ہے۔ یہ پراسپیکٹس جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ www.jmi.ac.in پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے دس انڈر گریجویٹ کورسیز میں داخلہ مشترکہ یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ (سی یو ای ٹی) کے ذریعہ ہوگا۔ Jamia Millia Islamia Admission 2022-23

مزید پڑھیں:


یونیورسٹی نے اس تعلیمی سال سے ایک نیا پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام ایم اے پلاننگ (ایم۔پلان) شروع کررہی ہے۔ یہ پروگرام فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ اکسٹکس میں شروع ہوگا جس میں سالانہ بیس بچے داخلہ لے سکیں گے۔ یونیورسٹی نے اپنے اسکولوں میں مختلف جماعتوں میں داخلے کے لیے بھی ای۔ پراسپیکٹس جاری کیا ہے۔ آن لان فام مورخہ پندرہ اپریل سے دستیاب ہوں گے جب کہ ان کے جمع کرنے کی آخری تاریخ تیرہ مئی2022 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details