اردو

urdu

JMI Creates E-Cell to Help Students: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ای سیل کا قیام

By

Published : Feb 24, 2022, 1:02 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ Jamia Millia Islamia میں سنٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ CIE نے ایک انٹرپرینیورشپ سیل E-Cell قائم کیا ہے، جو ایک انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کی پیچیدگیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ یونیورسٹی نے کہا کہ یہ سیل ان طلبا کی مدد کرے گا جو کاروباری بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ JMI Creates E-Cell to Help Students

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ای سیل کا قیام
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ای سیل کا قیام

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انٹرپرینورشپ ایکو سسٹم کی باریکیوں کی تفہیم اور مستقبل میں نٹرپرینیور بننے کےخواہاں طلباء کے لیے انٹرپرینورشپ سیل ecelljmi قائم کیا ہے۔

ای سیل جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دفتری ٹوئیٹر ہینڈل ecelljmi ہے جو لنکڈان اور انسٹا گرام پر دستیاب ہے اور سرچ انجن میں ecelljmi ٹائپ کرنے پر وہاں رسائی مل سکتی ہے۔

اس سیل کو جامعہ کے طلبا چلا رہے ہیں جس کا مقصد نٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپ کے میدان کے ممتاز و نمایاں ماہرین اور تجربہ کار لوگوں سے مختلف اجلاس، ورکشاپ اور خصوصی لیکچر منعقد کرانا ہے JMI Creates E-Cell to Help Students۔

سیل کا مقصد یونیورسٹی کے طلبا اور المنائی کو ہر ممکن مدد فراہم کرانا ہے تاکہ وہ تصور سے آگے کی منزل پروان چڑھانے اور پھر ایک باقاعدہ اسٹارٹ اپ پروگرام میں تبدیل کرنے سے متعلق انھیں مدد مہیا کرایا جاسکے۔

اسی سیل کا یہ بھی کام ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کا ایک پول تیار کرے اور سی آئی ای جامعہ ملیہ اسلامیہ کی مدد سے طلبا کو وسائل متعین کرانے میں مدد دینے کے لیے صنعتوں کے ماہرین اور مینٹرس سے بھی رابطہ کیا جاسکے۔

ای۔سیل کے تحت مندرجہ ذیل کلب بھی قائم کیے گئے ہیں:


1۔ پروگرام کلب

2۔ روبوٹکس کلب

3۔ انیمیشن اینڈ ویب ڈولپمنٹ کلب

4۔ بایوٹیک کلب

5۔ انٹرپرینورشپ کلب

6۔ فینانس کلب

7۔ رسرچ کلب

یہ بھی پڑھیں:

JAMIA to Investigate Benefits of Yoga: جامعہ میں یوگا سے دماغ پر تحقیق کا اعلان، تناؤ اور اضطراب کا علاج ممکن


سیل مناسب انداز میں کام کرے اس کے لیے متعدد ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو مندرجہ بالا کلبوں کے کاموں میں اپنا تعاون پیش کریں گی۔


سیل اسٹارٹ اپس، انکیوبیشن سینٹر کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ انٹرپرینیورل ایکوسسٹم کے لیے متعدد فیلڈ ٹرپ بھی کرائے گا۔

سی ای آئی، جامعہ ملیہ اسلامیہ نٹرپرینیورشپ اور انوویشن ایکو سسٹم قائم کرنے اور اسٹارٹ اپ کلچر کو صرف یونیورسٹی میں نہیں اور طلباء کو اس میں منہمک کرنے میں نہیں بلکہ کیمپس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی اسی انداز فکر کو فروغ دینے کے لیے مجاز ہے۔

اس طرح کی تہذیب کو فروغ دینے کے لیے مختلف انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام اور مختصر مدتی کورس چلانے کا بھی سی آئی ای کا خیال ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details