نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ(ڈی ٹی ایچ ایم) نے 27 ستمبر 2022 کو عالمی یوم سیاحت (ڈبلیو ٹی ڈی)منایا۔ ڈبلیو ٹی ڈی 2022 کا تھیم ’ری تھنکنگ ٹورازم ‘تھا۔ اس کا مقصد سیاحت کے سلسلے میں تعلیم اور روزگار کے ذریعے ترقی و فلاح کی بحث کو تحریک دینا اور کرہ ارض پر ٹورازم کے جو اثرات مرتب ہورہے ہیں اور پائیداری کے ساتھ فروغ کے جو مواقع پیدا ہورہے ہیں ان کے متعلق بامعنی گفتگو کیا جانا ہے۔ JMI Celebrates World Tourism Day 2022
جامعہ میں عالمی یوم سیاحت جوش وخروش سے منایا گیا یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر ’ورلڈ ٹورازم ڈے‘ تھیم پر ایک ویڈیو گرافی مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں طلبا نے اپنی ویڈیو گرافی کی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ طلبا کی تخلیقیت کے لیے میدان پیش کرتے ہوئے یو این ڈبلیو ٹی او کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ ٹورازم ڈے 2022 کے موقع پر ’ری تھنکنگ ٹورازم‘ کے تھیم پر فوٹو گرافی مقابلہ منعقد کیا گیا۔
جامعہ میں عالمی یوم سیاحت جوش وخروش سے منایا گیا یونیورسٹی کے الگ الگ کورسیز کے طلبا نے مقابلے میں شرکت کی اور تجویز کردہ تھیم پر اپنی فوٹو گرافی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد تصاویر پیش کیں۔ ہندوستان کی تہذیبی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ’رنگولی‘ کا مقابلہ بھی رکھا گیا۔ جس کا تھیم ’انکریڈیبل انڈیا‘ تھا۔
اس موقع پر جشن میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے طلبا نے مقابلے میں انتہائی سرگرمی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو قابل ذکر انفرادیت کے ساتھ پیش کیا۔ یہاں ڈی ٹی ایچ ایم کے طلبا نے پُرتکلف پکوان اور ماک ٹیل دوکانیں سجائیں تھیں۔ جب کہ پوری یونیورسٹی سے کھانے کے شوقین وہاں جمع ہوئے تھے۔
جامعہ میں عالمی یوم سیاحت جوش وخروش سے منایا گیا ڈپارٹمنٹ میں اس سے منسلک مختلف پروگرام منعقد ہوئے اور دوکانیں سجائی گئیں۔ ڈپارٹمنٹ کے طلبا نے اپنے درمیان انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے ایک سیلفی بوتھ بھی قائم کیا تھا۔ یہ اس طرح بنایا گیا تھا کہ اس میں دنیا کے سارے عجائبات کی تصویریں تھیں، ساتھ ہی ہندوستان کی تہذیبی اور آرکیٹیکچرل تنوع کو بتانے کے لیے ہندوستان کی تاریخی و تہذیبی عمارتوں اور مقامات کی تصویریں بھی پیش کی گئی تھیں۔
جامعہ میں عالمی یوم سیاحت جوش وخروش سے منایا گیا ڈپارٹمنٹ میں مرکزی خیال سے متعلق کئی سرگرمیاں اور مقابلے منعقد کیے گئے جن میں مختلف فیکلٹیز اور شعبہ جات کے طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں جیسے کہ ہماچل پردیش اور راجستھان کی پوشاکیں اور ان کے پہناوے بھی دکانوں پر رکھے گئے تھے تاکہ مہمان مختلف پوشاکوں کے ساتھ اپنی تصویریں نکال سکیں۔
واضح رہے کہ ڈبلیو ٹی ڈی ہر سال مؤرخہ ستائیس ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ دنیا کے سامنے ٹورازم کی اہمیت اور اس کے سماجی، تہذیبی، سیاسی اور اقتصادی پہلو کو پیش کرتے ہوئے اس کے سلسلے میں بیداری کو فروغ دیا جا سکے۔