نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ نے میونسپل کارپوریشن دہلی (ایم سی ڈی)کے اشتراک سے ویکٹر بورن امراض سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ایک لیکچر منعقد کیا۔ لیکچر کا مقصد ملیریا، چکن گنیا اور ڈینگو جیسے مہلک امراض کی وجوہات کے متعلق بیداری کو عام کرنا اور مچھروں کی مسلسل افزائش کے پیش نظر اپنے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا تھا۔ JMI and MCD Jointly organises Awareness Lecture on Vector Borne Diseases
لیکچر میں یونیورسٹی کے عہدیدران، مقامی ایم سی ڈی کے کونسلر کا نمائندہ اور مختلف آر ڈبلیو ایز کے اراکین نے شرکت کی۔ پروفیسر ناظم حسین الجعفری، مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہنمائی اور ہدایت پر یونیورسٹی کی صفائی ستھرائی سے متعلق اکائی نے یہ بیداری پروگرام منعقد کیا تھا۔