اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیش محمد کی ریلوے اسٹیشنز، مندروں کو اڑانے کی دھمکی - روہتک ریلوے اسٹیشن

شدت پسند تنظیم جیش محمد نے ایک خط کے ذریعے مبینہ طور پر ملک بھر میں ریلوے اسٹیشنز اور مندروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔

جیش محمد کی ریلوے اسٹیشنز، مندروں کو اڑانے کی دھمکی

By

Published : Sep 16, 2019, 8:26 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:04 PM IST


جیش محمد کی طرف سے مبینہ طور پر ہفتے کے روز شام کو ساڑھے تین بجے روہتک ریلوے اسٹیشن کے سپرٹینڈینٹ یشپال مینا کے دفتر میں عام ڈاک کے ذریعے ایک خط بھیجا گیا۔

اس خط میں روہتک ریلوے اسٹیشن، ریواڑی، ہسار، کروچھیتر، ممبئی سیٹی، چیننئی، جے پور، بھوپال، کوٹہ، اٹارسی ریلوے اسٹیشنوں سمیت راجستھان، ہریانہ، گجرات، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، اترپردیش اور ہریانہ میں کئی مندروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

جیش محمد کی طرف سے مبینہ طور پر موصول ہونے والا خط۔

اس خط کے موصول ہونے کے بعد ریلوے اسٹیشنوں میں چیکنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

روہتک ریلوے اسٹیشن کے سپرٹینڈینٹ یشپال مینا کو یہ خط ایک مبینہ طور پر ایک مسعود احمد نام شخص نے بھیجا ہے، اس خط میں اس نے خود کو جیش محمد کے جموں و کشمیر علاقہ کا کمانڈر بتایا ہے۔

اس خط میں لکھا گیا ہے کہ ''وہ اپنی جہادیوں کی ہلاکت کا بدلہ ضرور لیں گے۔ اس بار وہ بھارت حکومت کو اڑا دیں گے۔ 8 اکتوبر کو ریواڑی، روہتک، ہسار، کوروچھیتر، ممبئی سیٹی، چینیئ، بنگلورو، بھوپال، جے پورم، کوٹہ، اٹارسی ریلوے سمیت راجستھان، گجرات، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، اترپردیش، ہریانہ کے کئی مندروں کو اڑا دیں گے۔ وہ ہزاروں تعداد میں بھارت کو تباہ کر دیں گے، چاروں طرف خون ہی خون نظر آئے گا۔ خدا حافظ۔''

اس سے قبل جمعرات کو جموں و کشمیر پولیس نے جموں و کشمیر کے کھٹوعہ سے جیش محمد کے تین شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details