دہلی میں 18 امتحانی مراکز میں 37 ہزار سے زائد طلبا امتحان دیں گے۔ یہ امتحان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے کرایا جارہا ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے مد نظر امتحانی مراکز پر کووڈ-19 کو لے کر حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر کے متعدد سیاسی رہنما، طلبا یونینز کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، وہیں کانگریس کی طلبا اکائی، این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن بھوک ہڑتال کررہے تھے، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے دہلی میں امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جو خارج کردیا گیا، اسی کے علاوہ دہلی کے نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیس سشودیا بھی جے ای ای مین امتحان اس وقت کرانے کی مخالفت میں ٹویٹ کیا تھا، انہوں نے ٹویٹر پر مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکریال نشنک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”اس کورونا بحران کے وقت امتحانات کرواکر طلبا کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنا صحیح نہیں ہے”۔