منوج تواری نے کہا کہ بی جے پی پہلے دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں میں سے 45 سیٹیں جیت کر حکومت بنانے کی توقع کر رہی تھی لیکن جے ڈی یو اور ایل جے پی کے ساتھ ہوئے انتخابی اتحاد کے بعد حالات اور مضبوط ہوئے ہیں اور ہم اب کم از کم 50 نشستیں جیت کر اقتدار میں آئیں گے۔
'جے ڈی یو اور ایل جے پی کے آنے سے پارٹی کو فائدہ ہوگا' - Party position strong
بھارتیہ جنتا پارٹی کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تواری نے آج کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لیے جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے آنے سے پارٹی کی پوزیشن اور مضبوط ہوئی ہے اور وہ کم از کم 50 سیٹیں جیت کر مضبوط حکومت بنائیں گے۔
!['جے ڈی یو اور ایل جے پی کے آنے سے پارٹی کو فائدہ ہوگا' 'جے ڈی یو اور ایل جے پی کے آنے سے پارٹی کو فائدہ ہوگا'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5798544-thumbnail-3x2-mt.jpg)
'جے ڈی یو اور ایل جے پی کے آنے سے پارٹی کو فائدہ ہوگا'
جے ڈی یو اور ایل جے پی سے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کا پہلی بار سمجھوتہ ہوا ہے۔ معاہدہ کے تحت جے ڈی یو سنگم وہار اور براڑی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی جبکہ ایل جے پی سیما پوری سے میدان میں ہے۔
واضح رہے کہ دہلی میں بی جے پی اور شرومنی اکالی دل (بادل) اتحاد کے تحت الیکشن لڑتے تھے مگر اس بار شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کو لے کرشرو منی اکالی دل نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں شرو منی اکالی دل نے چار سیٹوں پر انتخاب لڑا تھا۔
Last Updated : Feb 17, 2020, 11:45 PM IST