اردو

urdu

ETV Bharat / state

جاؤڈیکر کو گاندھی کی نہیں گوڈسے کی سمجھ ہے: سسودیا - زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

کسانوں کی حمایت میں عام آدمی پارٹی کے اپواس کو منافقت قرار دییے جانے پر دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کو گاندھی کی نہیں بلکہ گوڈسے کی سمجھ ہے۔

jawdekar-understands-godse-not-gandhi:sisodia
جاؤڈیکر کو کاندھی کی نہیں گوڈسے کی سمجھ ہے: سسودیا

By

Published : Dec 14, 2020, 6:55 PM IST

Updated : Dec 14, 2020, 7:33 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کی حمایت میں عام آدمی پارٹی نے اپواس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے تمام قائدین پارٹی ہیڈ کوارٹر میں رہے۔ اس اپواس کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دہلی نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے کہا کہ آج پورے ملک کے کسان پریشان ہیں، سبھی لوگوں نے اپواس رکھا اور ان کی حمایت میں ہم نے بھی اپواس رکھا۔

جاؤڈیکر کو کاندھی کی نہیں گوڈسے کی سمجھ ہے: سسودیا

اس موقع پر منیش سسوڈیا نے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کے خلاف بنائے گئے تینوں قانون واپس لئے جائیں۔ سسودیا نے کہا کہ ہمیں کسانوں کی فکر ہے۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے اس اپواس کو مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے منافقت قرار دیا ہے۔ اس بارے میں جب منیش سسودیا سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں گاندھی کی نہیں، گوڈسے کی سمجھ ہے۔

مزید پڑھیں:

کسانوں کی حمایت میں اپواس رکھنے کی اپیل

سسودیا نے کہا کہ جب سے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اسٹیڈیم کو جیل بنانے سے انکار کیا ہے تب سے بی جے پی کے رہنما بوکھلائے ہوئے ہیں۔ وہ کبھی وزیراعلیٰ کے گھر کو جیل بنا دیتے ہیں، کبھی ان کے گھر کے سامنے لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیتے ہیں، کبھی میرے گھر پر لوگوں کو بٹھا دیتے ہیں۔ سسودیا نے کہا کہ انہیں اپواس جیسے گاندھی کے طریقوں کی سمجھ نہیں ہے۔

Last Updated : Dec 14, 2020, 7:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details