اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urdu Hindi Poetry Festival Held in Delhi: دہلی میں ''جشن ادب اردو ہندی شاعری بین الاقوامی فیسٹیول'' کا انعقاد - جشن ادب فاؤنڈیشن کے سکریٹری رنجیت چوہان

دہلی میں جشنِ ادب انٹرنیشنل اردو اور ہندی شاعری فیسٹیول Celebration of Literature International Urdu and Hindi Poetry Festival کے زیر اہتمام انڈیا انٹرنیسشنل سینٹر میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعروں، فنکاروں اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

Urdu Hindi Poetry Festival held in Delhi
Urdu Hindi Poetry Festival held in Delhi

By

Published : Dec 21, 2021, 2:14 PM IST

Updated : Dec 22, 2021, 11:46 AM IST

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر Urdu Hindi Poetry Festival Held in Delhi میں جشنِ ادب انٹرنیشنل اردو اور ہندی شاعری فیسٹیول Celebration of Literature International Urdu and Hindi Poetry Festival کے 10ویں ایڈیشن فیز 2 کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں شاعروں نے اپنے کلام سے سامعین کے داد وصول کیے۔ اس پروگرام میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں، ادبی شخصیات کی شرکت اور گفتگو پیش کیے گئے جس کے باعث پروگرام کو بے حد پذیرائی ملی۔

ویڈیو دیکھیے


پدم شری مالنی اوستھی نے اپنے منفرد انداز میں سحر انگیز پرفارمنس دے شام کو یاد گار بنا دیا۔ پدم شری اشوک چکرادھر نے کوی سمیلن میں اپنے کلمات پیش کرکے تقریب کو مزید تقویت بخشی۔

دہلی میں ''جشن ادب بین الاقوامی اردو ہندی شاعری فیسٹیول'' کا انعقاد

رگھوبیر یادیو (مشہور اداکار)، مسٹر شرد دت (مشہور مصنف) اور مسٹر اروند گوڑ (معروف تھیٹر کی شخصیت) نے دلکش بحث میں حصہ لیا، جہاں تمام مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سنیما اور تھیٹر کو پیسہ کمانے اور معاشرے کی آواز کے درمیان توازن برقرار رکھنا چاہیے۔

ہفیسٹیول میں کلام پیش کرتے ہوئے فنکار


تقریب کی سب سے زیادہ پذیرائی اور دلچسپ بات اردو شاعری کا پرلطف، کلاسک اور روایتی پروگرام ''بیت بازی'' تھا۔ اردو شاعری کے انتہائی دلچسپ اور تیز رفتار مقابلے کو جشنِ ادب میں دوبارہ زندہ کیا گیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی Jamia Millia Islamia کے طلباء کی چار ٹیمیں شعبہ اردو اور شعبہ تعلیم، مانو Maulana Azad National Urdu University، آیورویدک اور یونانی طبیہ کالج Unani Tibiya College کے طالب علموں نے بیت بازی مقابلہ میں حصہ لیا۔ جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی شعبہ اردو کی ٹیم نے بیت بازی میں کامیاب ہوئے۔

فیسٹیول میں کلام پیش کرتے ہوئے فنکار
پدم شری آلوک مہتا، فضل ملک، پدم شری اختر الواسع، یتندرا مشرا، ڈاکٹر خالد جاوید، اصغر وجاہت، سلمیٰ سلطانہ، مہیش گرگ بیدھڑک، آر جے نوید اور کنور رنجیت چوہان نے پرفارم کیا۔
دہلی میں ''جشن ادب بین الاقوامی اردو ہندی شاعری فیسٹیول'' کا انعقاد

مزید پڑھیں:


جشن ادب فاؤنڈیشن کے سکریٹری Secretary of Jashan Adab Foundation Ranjeet Chauhan اور بانی کنور رنجیت چوہان نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ہر وہ چیز ہمارے پاس آتی ہے جو ہم سے تعلق رکھتی ہے۔ ہندوستانی ادب، شاعری، رقص، تھیٹر اور موسیقی میں پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے وہ ہے جڑنے اور جذب کرنے کے لیے تھوڑا وقت نکالنا، جو ہر شخص کر سکتا ہے۔

Last Updated : Dec 22, 2021, 11:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details