اردو

urdu

ETV Bharat / state

جاپان میں ہیگی بیز سے تباہی - 17افراد اب بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں تاریخ کے خطرناک ترین سمندری طوفان ’ہیگی بیز‘ نے تباہی مچا دی ہے جس میں مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی ، 189 افراد زخمی اور 17افراد اب بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

جاپان میں ہیگی بیز سے تباہی

By

Published : Oct 14, 2019, 12:42 PM IST

Updated : Oct 14, 2019, 2:48 PM IST

موسلا دھار بارش کے بعد ٹوکیو سمیت متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئے ہیں ، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔

جاپان میں ہیگی بیز سے تباہی۔ ویڈیو
گزشتہ روز ٹوکیو سے ٹکرانے والے طوفان ’ہیگی بیز‘ نے ملک کے مشرقی حصے میں شدید تباہی مچائی ہے۔موسلادھار بارشوں کے بعد ٹوکیو اور فوکوشیما سمیت کئی علاقے زیرآب ہیں ، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جبکہ سمندر میں بھی لہریں بلند ہو گئیں ہیں ۔متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔طوفان کے باعث پونے 4 لاکھ گھروں کی بجلی بھی منقطع ہو چکی ہے۔14000گھروں میں رہنے والوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔پورے ملک میں راحت مہم کیلئے27000کارکنان کو لگایا گیا ہے۔حکام نے ساحلی علاقوں کے 60 لاکھ سے زائد افراد کو انخلاء کی وارننگ بھی جاری کر رکھی ہے۔
Last Updated : Oct 14, 2019, 2:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details