دہلی کے جنتر منتر کے قریب آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (اے آئی ایس اے)کی جانب سے کئے گئے اس احتجاجی مظاہرہ میں عوام کی بڑی تعداد کی بڑی تعداد کے ساتھ خواتین اور لڑکیاں بھی شامل تھیں۔
حیدرآباد واقعہ کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج - ڈاکٹر کی اجتماعی جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج
شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلا دینے کی واردات کے خلاف قومی دارالحکومت میں احتجاج کیا گیا۔
حیدرآباد واقعہ کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج
احتجاجیوں نے سیاہ پٹی لگاتے ہوئے احتجاج کیا اور اس واردات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون نے کہا کہ ہم خواتین کے لئے انصاف چاہتے ہیں۔